میر زرک زہری کا نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارک باد کا پیغام

بدھ 9 نومبر 2016 21:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ( زیڈ) کے مرکزی صدر میر زرک زہری نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شاندار کامیابی پر پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ذریعے مبارک باد کا پیغام بھیجوایا ہے اور کہا ہے کہ امیدہے کہ نومنتخب امریکی صدر پوری دنیا میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروائے لائیں گے اورپوری دنیا کے لئے ایک بہترین صدر ثابت ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میرے گھر زہری ہاوس پر حملہ کرنے والے 6افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور تین ابھی تک مفرور ہیں لہذا مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کرکے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے ۔انہوںنے کہاکہ اس سے قبل مذکورہ ملزمان نے جعلی دستاویز بنا کر میری جائیداد پر قبضہ کیا جس کا فیصلہ ہائی کورٹ نے میرے حق میں دیا لہذا اب انہوںنے میرے گھر پر حملہ کیا جو کہ دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے لہذا ان کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :