بلوچستان میں کیسکو نے وزیراعظم کے بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے سے متعلق احکامات نظرانداز کردئیے

بدھ 9 نومبر 2016 21:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) بلوچستان میں کیسکو نے وزیراعظم کے بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے سے متعلق احکامات نظرانداز کردئیے ،،کوئٹہ کے شہریوں کو اب بھی 6گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں کے عوام کو سولہ سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جھیلنا پڑرہی ہے وزیراعظم پاکستان میان نواز شریف نے دو روز قبل ملک کے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کی نوید سنائی ،مگر کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمپنی نے ان کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے اوربلوچستان میں وزیراعظم کیاحکامات پر عملدرآمد نہیں کیا کوئٹہ شہر میں بدستور 6گھنٹے،،ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 12جبکہ دیہی فیڈرز پر16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،اس سلسلے میں کیسکو چیف رحمت اللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبے کی بجلی کی کل طلب 1ہزار500میگاواٹ ہے،بلوچستان کو فی الوقت تقریبا7سومیگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے،کیسکوچیف کا کہنا ہے کہ صوبے میں آنیوالی ٹرانسمیشن لائن 700میگاواٹ سے زیادہ لوڈ کی استعداد نہیں رکھتی ہیں ،اس لئے فوری طور پر لوڈشیڈنگ میں کمی ممکن نہیں ہے ،ان کا کہنا تھا کہ خضدار شہداد کوٹ اور کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان ٹرانسمیشن لائن پرکام جاری ہے،بلوچستان میں آئندہ سال مارچ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ممکن ہوسکے گی ۔