ہم جس ملک کی آزا د فضا ئو ں میں سا نس لے رہے ہیں اس کا خوا ب ڈاکٹر علا مہ اقبا ل نے دیکھا ،نا در خوا جہ

ڈاکٹر علا مہ اقبا ل کا نصب العین ہما ر ے لئے مشعل را ہ ہے ،ڈاکٹر کھٹو مل جیون

بدھ 9 نومبر 2016 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی برا ئے سی ایم آئی ٹی نا در خوا جہ نے کہا ہے کہ آج ہم جس ملک کی آزا د فضا ئو ں میں سا نس لے رہے ہیں اس کا خو اب ڈاکٹر علا مہ اقبا ل نے دیکھا تھا ضرورت اس با ت کی ہے کہ ہم اجتما عی ذہن کے سا تھ با طل اور منفی سو چ رکھنے والو ں کو شکست دیں تا کہ علا مہ اقبا ل کا خوا ب پو ر ی طر ح شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اپنے دفتر میں ڈاکٹر علا مہ اقبا ل کی سالگر ہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی برا ئے اقلیتی امو ر ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا کہ آج ہمیںجن نا مسا عد حا لا ت اور دہشت گر دی کا سامنا ہے اس کے حل کے لئے ضروری ہے کہ ہم ڈاکٹر علامہ اقبا ل کے نصب العین کو اپنا مشعل را ہ بنا ئیں اور اس پر من و عن عمل پیرا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال عظیم مفکر ،سیاستدا ن اور دو ر اندیش تھے جنہو ں نے اپنی شا عری سے آنے والے حا لا ت اور ان کے حل کے بار ے میں لو گو ں کو پہلے ہی آگا ہی فرا ہم کر دی تھی ۔انہو ں نے کہا کہ پی پی پی ہی ملک کی واحد جما عت ہے جس کے نوجو ان چیئرمین بلا ول بھٹو زر دا ر ی کی سر برا ہی میں پا کستا ن کو مزید مستحکم اور معا شی طو ر پر مضبو ط بنا یا جا سکتا ہے ۔

اس مو قع پر سینیٹر انجینئر گیا ن چند نے کہا کہ ڈاکٹر علا مہ اقبا ل نے ہمیشہ خوشحال پا کستا ن بنا نے کی با ت کی اور مو جو دہ پی پی پی حکومت ہی ان کے اس خوا ب کو پو را کر نے کی بھر پو ر صلا حیت رکھتی ہے ۔بعد ازاں چیئرمین سی ایم آئی ٹی علم الدین بلو نے کہا کہ ڈاکٹر علا مہ اقبا ل کی شا عری ہمیشہ زندہ رہے گی ان کے بتا ئے ہوئے اصو لو ں پر عمل پیرا ہو کر ہم ملک و قو م کی خدمت مزید بہتر انداز سے ادا کر سکتے ہیں ۔اس مو قع پر سی ایم آئی ٹی کے ممبرا ن نسیم میرا نی ،یا سر بلو چ ،خا دم حسین چنا اور دیگر افسرا ن بھی مو جو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :