آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں شروع ہونے والے تھیٹر فیسٹول میں لوگوں کا جوش و خروش

بدھ 9 نومبر 2016 21:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں شروع ہونے والے تھیٹر فیسٹول میں لوگوں کا جوش و خروش بڑھ رہا ہے اور فنون لطیفہ کو پسند کرنے والے افراد روزانہ بڑی تعداد میں تھیٹر فیسٹول میں مختلف موضوعات پر پیش کئے جانے والے ڈراموں کو دیکھنے آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی تھیٹر فیسٹول میں مشہور رائٹر انتظار حسین، کمال احمد رضوی اور سرمد صہبائی کے تحریر کردہ ڈرامے ، ضیاء محی الدین، شیما کرمانی کی ہدایتکاری میں پیش کئے جا رہے ہیں۔ دو ہفتوں پر محیط تھیٹر فیسٹول میں پہلے روزانہ ایک ڈرامہ پیش کیا جاتا تھا لیکن اب لوگوں کی دلچسپی دیکھتے ہوئے روزانہ دو ڈرامے پیش کئے جا رہے ہیں۔ تھیٹر فیسٹول 21 نومبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :