نوجوان قوم کاسرمایہ ہیں، شاعرمشرق نے نوجوان نسل کو خودی کاپیغام دیا

بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلرکا علامہ اقبال کے 139 ویں یوم پیدائش کے موقع پرتقریب سے خطاب

بدھ 9 نومبر 2016 21:46

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرجاوید اقبال نے کہاہے کہ نوجوان قوم کاسرمایہ ہیں شاعرمشرق علامہ محمداقبال نے نوجوان نسل کو خودی کاپیغام دیا۔مفکرپاکستان علامہ محمداقبال کاسوچ وفلسفہ طالب علموں کیلئے مشعل راہ ہے ۔یہ بات انہوںنے بدھ کو علامہ اقبال کے 139 ویں یوم پیدائش کے موقع پرغیرسرکاری تنظیم آ فاق کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

تقریب میں بلوچستان کے مختلف یونیورسٹیوں اورکالجز کے طلباء نے شرکت کی ۔انہوںنے کہاکہ علامہ محمد اقبال کی شاعری سے نوجوان استفادہ اٹھائیں اقبال تصورپاکستان کے خالق ،نظریہ پاکستان کے موجد قرآن وفلسفے کے علوم میں ماہراورحکیم الامت بھی ہے۔پروفیسرڈاکٹرجاوید اقبال کہاکہ علامہ محمد اقبال نوجوانوں میں جہدمسلسل کے قائل تھے ۔انہوںنے محنت کووطیرہ بنانے کادرس دیتے ہوئے نوجوانوں کو اندھیروں نکال کرروشنیوں کاراستہ بتایااس لیے ناگزیرہے کہ طلباء وطالبات شاعرمشرق علامہ محمداقبال کے شاعری اورفلسفے کوسمجھ کر ملک وقوم کی قدمت کیلئے اپنی تمام ترصلاحتیں بروئے کارلائیں ۔

متعلقہ عنوان :