بلوچستان ، وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ذاتی دلچسپی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے

،وفاقی وزیر سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کاخاران میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے معائنے اور افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 9 نومبر 2016 21:44

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) وفاقی وزیر سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست اور ترقی پسند پالیسیوں کی وجہ سے نہ رکنے والا ترقی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اس سلسلے میں بلوچستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے ذاتی دلچسپی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے بدھ کو خاران میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے معائنے اور افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر نے خاران ٹو یک مچھ سڑک کے تعمیر کا معائنہ کیااور ہدایت جاری کی کہ اس اہم سڑک کو معیار کے مطابق مقررہ مدت کے دوران پایہ تکمیل تک پہنچائیں جائینگے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس سڑک کی تکمیل سے ہمسایہ ملک ایران کے سرحد تک ملتی ہے جن سے خوشحالی کا نیا دور کا آغاز ہوگا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے خاران بڈو پُل تعمیر کے منصوبہ کے معائنہ کیا اس کے علاوہ انہوں نے خاران گریڈ سٹیشن میں محمد خان خیال فیڈر کا افتتاح کیا جس پر دو کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جن سے مختلف دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی کو ممکن ہو جائے گا اور 500سے زاہد گھرانوں کو بجلی کی سہولیات میسر ہوگی انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت لوگوں کو ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے خطیر رقم فراہم کررہی ہے تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جاسکے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وفاقی حکومت کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہے نعروں اور ریلوں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے بعد ازاں خاران میں زرعی پیکج کے تحت زمینداروں کو مفت سولر ٹیوب ویل ویلفیئر سسٹم کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ خاران میں سولر واٹر ٹیوب ویلز زراعت کے حوالے سے اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔