حیسکو چیف ایگزیکٹو کا حیدرآباد چیمبر آف ا سمال ٹریڈرز کے دفتر کا دورہ

بدھ 9 نومبر 2016 21:44

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اللہ نے حیدرآباد چیمبر آف ا سمال ٹریڈرز کے دفتر کا دورہ کیا جہاں اسمال ٹریڈرز کے عہدے داروں نے ان کا خیر مقدم کیا اس دوران حیسکو چیف نے بتایا کہ حیسکو اپنی کارکردگی بہتر بنا رہا ہے نجی و سرکاری اداروں پر اربوں روپے کے واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور محکمہ میں بھی جزا و سزا کا عمل جاری ہے انہوں نے تاجروں کو بریف کیا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پروزرات پانی و بجلی کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں 50فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

جس کے تحت حیسکو کے شہری اور دیہی علاقوں میں شیڈول پر عمل شروع ہو چکا ہے اب شہری علاقے میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 3گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 4گھنٹے کردیا گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ حیسکو کے 119 فیڈر ضلعی ہیڈ کوارٹر کے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس میں 75 فیڈرز حیدرآباد ضلع ، 9 فیڈرز میرپور خاص ضلع ، 13 فیڈرز نوابشاہ ضلع ، 3 فیڈر کوٹری ضلع ، 2 فیڈر بدین ضلع ، ایک فیڈر مٹیاری ضلع ،2 فیڈر عمر کوٹ ضلع ، 4فیڈر ٹنڈو الہیارضلع ، 2 فیڈر ٹھٹھہ ضلع ، 3 فیڈر ٹنڈو محمد خان ضلع ،3 فیڈر سانگھڑضلع جبکہ تھر پارکر اور سجاول اضلاع کا ایک ایک فیڈر شامل ہے ان فیڈروںسے منسلک علاقوں میںلوڈشیڈنگ تین گھنٹے ہوگی جبکہ صنعتی فیڈروں کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔

تاکہ ملکی پیداوار کا عمل بڑھایا جاسکے جس سے معیشیت میں بہتری آئے گی اور صنعتیں ترقی کرسکیںگی جبکہ اس موقع پر حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا کہ یہ ایک اچھی حکمت ِ عملی ہے جس سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزان ہوگا اور اور ادارے ترقی کرسکیں گے ۔ اس موقع پر حیسکو چیف اسد اللہ کے علاوہ کمپنی سکرٹری فہیم اللہ میمن بھی موجود تھے ۔