وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 50 فیصد کم کر دیا گیا

بدھ 9 نومبر 2016 21:44

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی ہدایات پر وزارت پانی و بجلی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 50 فیصد کم کر دیا گیا ہے جس کے مطابق حیسکو انتظامیہ نے حیسکو کے 13اضلاع میں بدھ سے نئے لوڈشیڈنگ شیڈول پر عمل شروع کر دیا ہے اب شہر ی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ3 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 4 گھنٹے کردیا گیا ہے حیسکو کے 119 فیڈر ضلعی ہیڈ کوارٹر کے ہیں تفصیلات کے مطابق 75 فیڈرز حیدرآباد ضلع ، 9 فیڈرز میرپور خاص ضلع ، 13 فیڈرز نوابشاہ ضلع ، 3 فیڈر کوٹری ضلع ، 2 فیڈر بدین ضلع ، ایک فیڈر مٹیاری ضلع ،2 فیڈر عمر کوٹ ضلع ، 4فیڈر ٹنڈو الہیارضلع ، 2 فیڈر ٹھٹھہ ضلع ، 3 فیڈر ٹنڈو محمد خان ضلع ،3 فیڈر سانگھڑضلع جبکہ تھر پارکر اور سجاول اضلاع کا ایک ایک فیڈر شامل ہے ان فیڈرزسے منسلک علاقوں میںلوڈشیڈنگ تین گھنٹے ہوگی ، صنعتی فیڈروں کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی تاکہ ملکی پیداوار کا عمل بڑھایا جائے تحصیل وتعلقہ ہیڈکوارٹرز کے 33 فیڈروں میں لوڈشیڈنگ 4چار گھنٹے کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :