افغانستان میں پاکستانی سفارتخانہ نے علامہ محمد اقبال کی139ویں یوم پیدائش پر تقریب کا اہتمام کیا

بدھ 9 نومبر 2016 21:44

اسلام آباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) افغانستان میں پاکستانی سفارتخانہ نے کابل میںعلامہ محمد اقبال کی139ویں یوم پیدائش پر ایک تقریب منعقد کی جس کے مہمانان خصوصی افغانستان کے وزیر اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر کمال سادات اور وزیر برائے بارڈر اینڈ ٹرائیبل افیئر ز ایوب غفور لائی وال تھے۔ تقریب کی صدارت ماہر اقبالیات 91سالہ پروفیسر عبداللہ بجتاننے نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افغان ادیبوں نے بڑی تعداد میںاپنے مقالات پیش کیے اور شاعر مشرق کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور علامہ اقبال کی شاعری اور نظمیں وغیرہ پڑھیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے افغانستان اور افغانیوں کے لیے علامہ محمد اقبال کی والہانہ محبت کا تذکرہ کیا اور اس ضمن میں علامہ اقبال کی مختلف نظموں کا حوالہ بھی دیا۔سفیر نے افغانستا ن میں اقبالیات پڑھانے کی خدمات کے اعتراف کے طور پر پروفیسر عبداللہ بختاننے خدمت گار کو شیلڈ بھی پیش کی۔ پروفیسر عبداللہ بختاننی60سال قبل علامہ اقبال پر کتاب لکھنے والے پہلے افغانی تھے۔

متعلقہ عنوان :