پشتونخوامیپ عوام کی نمائندہ جماعت ہے، نصراللہ خان زیرے

بدھ 9 نومبر 2016 21:44

․کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے زراعت وخوراک کے چیئرمین نصراللہ خان زیرے نے سریاب کے کلی گوگڑاہی میں ملک مظفر شاہوانی کی رہاش گاہ پر 200افراد کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ یہاں کے تمام عوام کی نمائندہ جماعت ہے، پارٹی تمام عوام کی بلا امتیاز رنگ ونسل فرقہ ومذہب عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔

انتخابی وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے ہر شعبہ زندگی میں عوامی مشکلات کے خاتمے کیلئے اقدامات کیئے گئے ہیں، حلقے کے تمام علاقوںمیں بلا امتیاز ترقیاتی کاموںکا جال بچھا دیا ہے اور بعض عوامی فلاح وبہبود کے ترقیاتی سکیمات پائے تکمیل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پشتونخوامیپ کی درست سیاست اور عوام دوست پالیسیوں کے بدولت آج عوام جوق در جوق پارٹی میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں۔

اجتماع سے حاجی ملک سعید شاہوانی، عبدالعلی اچکزئی، حاجی علی محمد شاہوانی، علائوالدین اچکزئی نے خطاب کیا۔ ا س موقع پر ملک مظفر شاہوانی ، ملک شیر جان شاہوانی ، ملک وحیدر شاہوانی ، ملک سراج خان شاہوانی ، حاجی میر جان شاہوانی ،ٹکری محمد امین محمد شہی ،حاجی اسماعیل رخشانی ، حاجی جمعہ خان درانی، عسکر خان درانی ،محمد ایوب رند ، محمد صدیق بادینی، عبدالغنی نورزئی، جمیل احمد ، قائم خان لانگو، احمد گل شاہوانی، ثناء اللہ ساتکزئی ، حاجی محمد یونس ، ملک غلام رسول، مبشر شاہوانی ، بسم اللہ درانی ،میر دوست محمد لہڑی، محمد گل لہڑی، الٰہی بخش لہڑی ، عبدالرشید شاہوانی، سیف اللہ شاہوانی ، سونا خان شاہوانی کی سربراہی میں 200افراد نے پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اس سے قبل پارٹی رہنماء جب کلی گوگڑاہی پہنچے تو ان کا خیر مقدم کیا گیا ۔ اور اس موقع پر مہمانوں کے انداز میں عصرانہ دیا گیا ۔مقررین نے پارٹی میں نئے شامل ہونیوالوں کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ نے حقیقی طور پر اپنے آپ کو یہاں کے تمام بسنے والوں کی نمائندہ جماعت ثابت کیا ہے اور آج کے اجتماع سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ ہمارے عوام پشتونخوامیپ کی درست سیاسی اور عوامی خدمت سے مکمل اتفاق رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اور پشتونخوامیپ کی اولین ترجیحی عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے اور عوام کو بنیادی انسانی ضرویات ، تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف پانی اور سب سے بڑھ کر امن وامان کو یقینی بناناہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں سریاب روڈ کو کسٹم تک بنانے، تزہین وآرائش اور سبزل روڈ کو یونیورسٹی سے لیکر سرپل تک چوڑا کرنے اور سریاب مشرقی بائی پاس اور گردنواح کے عوامی فلاح وبہود کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر رقم رکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے مخلوط حکومت کاحصہ صرف ساڑھی3سالہ دور میںحلقہ پی بی 5کے ان علاقوں میں جہاں تعلیمی ادارے نہیں تھے اور وہاں کے بچے زیور تعلیم سے محروم تھے ان علاقوں میں25نئے سکول قائم کیئے گئے جن میں 18سکولوں میں تعلیمی سلسلہ جاری ہے جہاں ہزاروں طلباء وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اسی طرح پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر سپلائی نصب کرنے اورپانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیمز کی تعمیر ،بجلی سے محروم علاقوں میں ٹرانسفارمرز اور کھمبوں کو نصب کرکے وہاں بجلی فراہم کرنے ، بنیادی ہیلتھ مراکز کی تعمیر ، تختانی بائی کو دوراہ کرنے ، سڑکوں ، وگلیوںکی تعمیر بلیک ٹاپ ،سیوریج نظام کی بہتری کیلئے نالیوں کی تعمیر وپختگی ، ٹف ٹائل ، سٹریٹ لائٹس نصب کرنے ، طلباء کو وظائف ، مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت اور سپورٹس کھیلوں کے انعقاد اور کھلاڑیوں وسپورٹس کلبوں کی حوصلہ افزائی کرنے سمیت ہر شعبہ زندگی میں مثبت تبدیلی لائی گئی جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ قابل ستائش ہے حلقہ پی بی 5 وسیع عریض پر مشتمل ہے لیکن اب بھی تمام علاقوں کے بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں ۔

یہی وجہ ہے کہ ان عوام دوست منصوبوں سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے اخبارات کے ذریعے من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی بیانات دے کر اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کررہے ہیں ۔ لیکن ہمارے باشعور عوام کو ورغلایا ہیں جاسکتا اور وہ یہ بخوبی جانتے ہیں کہ پشتونخوامیپ ہی عوام کی خدمتگار اور محافظ جماعت ہے ۔