امریکی الیکشن امریکن اسٹبلشمنٹ کی فتح ہے ،حاجی نور گل خلجی

امریکہ میں چہرے بدلتے ہیں پالیسیاں نہیں ،قائم مقام جنرل سیکرٹری جے یو آئی کوئٹہ

بدھ 9 نومبر 2016 21:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی،قاری جمعہ خان،حافظ بلال ناصر،حاجی احمداللہ ملاخیل،حاجی فیض محمدکاکڑ،ملک علاؤالدین عیسیٰ خیل اورحاجی جان محمدسعدنے کہاہے کہ امریکی الیکشن امریکن اسٹبلشمنٹ کی فتح ہے کیونکہ امریکہ میں چہرے بدلتے ہیں لیکن پالیسیاں نہیں بدلتی ہیںقائدجمعیت نے درست کہاکہ جوبھی امریکی صدرمنتخب ہوگامسلمانوں کاقاتل رہے گاانہوں نے کہاکہ دنیاکوآگ اوربارودمیں نہلانے کے بعداب امریکہ کے اندرجنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلمانوں پرداخلہ بندی،امریکی کے پڑوس غریب ممالک کے بارڈرپردیواریں کھینچنا،قوم،مذہب اوررنگ ونسل کی بنیاد پر امریکی گوروں کی حمایت سے جیتاہواالیکشن امریکی قوم کادیوالیہ پن ظاہرکررہاہے انہوں نے کہاکہ خواتین کے حقوق کے علمبردارملک کے عوام نے یہ ثابت کردیاکہ انہیں ایک تجربہ کار خاتون سیاستدان کے مقابلے میں انتہاپسندشخص کی اہمیت زیادہ ہے جودرحقیقت ان کے دعووں کی نفی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے پیربگاڑاکی پیش گوئی بھی غلط ثابت ہوئی جنہوں نے ہیلری کلنٹن کوایڈوانس میں کامیابی کی مبارکباددی تھی انہیں اپنی شاپری تبدیل کرناہوگی انہوں نے کہاکہ نومنتخب امریکی صدرافغانستان سے اپنی فوجیں نکال کرخطے میں قیام امن کے لئے راہ ہموارکریںکیونکہ سابقہ صدورکی غلط پالیسیوں سے ایشیابدامنی کی آگ میں جل رہاہے ،امریکہ کی استعماری پالیسیوںکی سزاہم سب بھگت رہے ہیں جس کاآخری نتیجہ امریکہ کے جانی ومالی نقصان پرمنتج ہوگا۔

متعلقہ عنوان :