امریکا صرف جمہوریت نہیں اتفاق رائے کی جمہوریت ہے، طارق فاطمی

پالیسیاں ادارے بناتے ہیں افراد نہیں ٹرمپ کی انتخابی تقریروں اور وائٹ ہاؤس کی پالیسوں میں بہت فرق ہوگا، سرکاری ٹی وی سے گفتگو

بدھ 9 نومبر 2016 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امریکا صرف جمہوریت نہیں اتفاق رائے کی جمہوریت ہے، پالیسیاں ادارے بناتے ہیں افراد نہیں ٹرمپ کی انتخابی تقریروں اور وائٹ ہاؤس کی پالیسوں میں بہت فرق ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی کامیابی پر تمام تجزیے اور سروے ناکام ثابت ہوئے ہیں، انتخابی مہم میں بیانات کا مقصد عوام کی توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے، ضروری نہیں کہ انتخابی مہم میں دیے گئے بیانات پالیسی کا حصہ ہوں، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا حسن ہے کہ جو بھی نتیجہ ہو امیدوار اسے تسلیم کرے،برطانوی عوام نے قیادت کے برعکس یورپی یونین سے انخلاء کا فیصلہ کیا ہے، امریکی عوام نے معشیت اور تجارتی معاہدوں کے تناظر میں ووٹ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ امرکی عوام کی قابلیت ہے کہ وہ بحران میں اکٹھے ہوتے ہیں، وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے، ٹرمپ کی انتخابی تقرریوں اور وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں میں بہت فرق ہوگا، امید ہے کہ وقت کے ساتھ معاملات اور صورتحال میں بہتری ہوگی، ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر ملکر کام کریں گے، انہوں نے کہا کہ پالیسیاں ادارے بناتے ہیں افراد نہیں پالیسی سازی میں ریاستی مفادات سے زیادہ مقدم ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا میں صرف جمہوریت نہیں اتفاق رائے کی جمہوریت ہے، برسوں بعد امریکا میں ایک جماعت کی اکثریت آئی ہے، کچھ عرصے کے بعد امریکہ کے ایوانوں میں اپوزیشن طاقتور ہو گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس نے پہلی مرتبہ مشترکہ فوجی مشقیں کی اپنے حالات اور مفادات کے تناظر میں خارجہ پالیسی تشکیل دیتے ہیں، ناقدین بتائیں کہ چین نی46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پہلے کیوں نہیں کی، سفارتکاری میں اگر ایک دروازہ بند کیا جاتا ہے تو دو کھولے بھی جاتے ہیں، تمامملکوں سے خوشگوار تعلقات ہماری پالیسی ہے، انہوں نے کہا کہ گوادرسے ایرانی سرحد تک موٹر وے تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے وسطی ایشیاء کے ملکوں سے ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں خطے میں امن و استحکام اور افغان مفاہمی عمل میں دنیا ہمارے کردار کی متعرف ہے، انسداد دہشتگردی کیلئے ہماری قربانیوں کو دنیا تسلیم کرتی ہے، وزیراعظم کا پختہ عزم ہے کہ دہشتگردوں کو کہیں جگہ نہیں ملے گی، سینیٹر جان مکین نے امن و امان کیلئے پاکستان کی کوششوں کا احتراف کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے تمام ادارے ایک حصے پر ہیں۔

( وقار )