ڈاکٹر عشرت العباد کا 14 سالہ دور ختم ‘ جسٹس(ر)سعید الزمان صدیقی گورنر سندھ مقرر

آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

بدھ 9 نومبر 2016 21:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) ڈاکٹر عشرت العباد کا 14 سالہ دور ختم ‘ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ مقرر کردیا گیا ‘ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے‘ صدر مملکت منون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ تعینات کرن کی منظوری دے دی ہے اور ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سعید الزمان صدیقی آج عشر العباد کی جگہ اپنے عہدے کا چارج سنھبالیں گے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد چودہ سال سے زائد عرصہ تک گورنر سندھ رہے جو کہ کسی بھی گورنر کا طویل ترین عرصہ ہے۔ (عابد شاہ)