بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز میں ایک بار پھر بلا اشتعال گولہ باری

پاک فوج کی بھی بھرپور جوابی کارروائی،بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا

بدھ 9 نومبر 2016 21:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز میں ایک بار پھر بالا اشتعال گولہ باری ‘ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کی شام بھارتی مسلح افواج نے شاہ کوٹ اور جورا سیکٹر پر توپ خانے سے پاکستانی آبادی والے علاقوں میں گولہ باری کی اور کیل سیکٹر میں بھی مارٹر گولے فائر کئے پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی توپوں کے منہ بند ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کی جانب سیپہلی بار آرٹلری کا استعمال کیا گیا بھارتی فوج سویلین آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :