شہید بے نظیر بھٹو ویمن سینٹر وشیلٹر ہوم کوئٹہ میں تعارفی پروگرام منعقد

بدھ 9 نومبر 2016 21:17

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) شہید بے نظیر بھٹو ویمن سینٹر وشیلٹر ہوم کوئٹہ میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تعارفی پروگرام بمقام موسیٰ کالونی سریاب روڈ منعقد ہوا جس میں محکمہ اور سینٹر کا تعارف اور اغراض ومقاصد بیان کئے گئے۔

(جاری ہے)

پروگرام میں سینٹر کی منیجر مسز روبینہ زہری، سوشل ویلفیئر آفیسر فرزانہ، لاء آفیسر گلستان محمد سومرو کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں خواتین نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی اور سوالات کئے اور اکثر سوالات فری لیگل ایڈ سے متعلق کئے گئے۔

اس موقع پر پروگرام کے اختتام پر خواتین کی ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں مہرجان، زربی بی، خدیجہ، رشیدہ بی بی، نجمہ کو منتخب کیا گیا جو علاقے اور مختلف اداروں سے رابطہ میں رہیں گی اور محکمہ اور ادارہ کے مقاصد سے لوگوں کو آگاہ کریں گی اور جن خواتین کو فری لیگل ایڈ یا شیلٹر کی ضرورت ہو گی انہیں معلومات فراہم کریں گی۔

متعلقہ عنوان :