سیکریٹری محکمہ جنگلات بلوچستان کی زیرصدارت سیکیورٹی انتظامات بارے اجلاس

بدھ 9 نومبر 2016 21:17

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) سیکریٹری محکمہ جنگلات وجنگلی حیات بلوچستان غلام محمد صابر کی زیرصدارت بدھ کے روز سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکریٹری فارسٹ ڈیپارٹمنٹ، چیف کنزرویٹر آف فارسٹ (ساؤتھ) تاج محمد رند، چیف کنزویٹر آف فارسٹ (نارتھ) ذیغم علی اور کنزرویٹر کوئٹہ ڈویژن ناصر شاہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکریٹری جنگلات وجنگلی حیات نے ہدایت کی کہ صوبے میں جہاں کہیں بھی محکمہ کے فارسٹ گارڈ، گیم واچر یا یونیفارم پہننے والے ملازمین متعین ہیں ان پر لازم ہے کہ وہ دوران ڈیوٹی یونیفارم کی پابندی کریں۔ سیکریٹری نے مزید کہا کہ کوئٹہ اور قرب وجوار میں اہم مقامات پر خصوصی طور پر سیکیورٹی فراہم کی جائے اور فارسٹ گارڈز متعلقہ ملازمین صوبے کی تفریح گاہوں جیسا کہ میاں غنڈی نیشنل پارک، زنگی لورہ پارک، کرخسہ پارک اور ہنگول نیشنل پارک وغیرہ میں موجود سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اور ہرآنے جانے والے پر خصوصی نظر رکھی جائے۔

(جاری ہے)

بغیر جامہ تلاشی کے کسی بھی شخص کو پارک میں داخل نہ ہونے دیا جائے اور مشکوک افراد یا اشیاء پائے جانے کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دی جائے۔ سیکریٹری جنگلات وجنگلی حیات نے آخر میں کہا کہ محکمہ کے ملازمین عوام کے تحفظ اور سیکیورٹی انتظامات کی بہتری کے لئے انتظامی سطح پر ہفتہ وار اجلاس منعقد کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :