کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آج بجلی معطل رہے گی ،کیسکو

بدھ 9 نومبر 2016 21:17

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت کیلئی10 نومبرکو کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے بروری، پی اے ایف، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر اورانڈسٹریل گرڈکے شاہنوازفیڈروں سے 12بجے سے 3بجے سہ پہرتک جبکہ جناح روڈفیڈرایک بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 11نومبرکو شیخ ماندہ گرڈکے کچلاک iاورiiفیڈروں سے دوپہر2بجے سے شام5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :