امریکہ اور اس کے عوام کو نیا 45 واں صدر مبارک ہو، ہم امید رکھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیتنے کے بعد اپنی قومی و بین الاقوامی ذمہ داریوں کے سبب اپنی فکر میں تبدیلی پیدا کریں گے اور ایک ذمہ دار امریکی صدر ہونے کا ثبوت دیں گے

امیر جماعت اسلامی پاکستانسینیٹر سراج الحق کا ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی پر تبصرہ

بدھ 9 نومبر 2016 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ اور اس کے عوام کو نیا 45 واں صدر مبارک ہو۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیتنے کے بعد اپنی قومی و بین الاقوامی ذمہ داریوں کے سبب اپنی فکر میں تبدیلی پیدا کریں گے اور ایک ذمہ دار امریکی صدر ہونے کا ثبوت دیں گے ۔

(جاری ہے)

اگرچہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں تیسری دنیا ، خاص طور پر مسلمانوں کے بارے میں جن خیالات کااظہار کیا اور صدر بننے کے بعد جس عزم کو دوہرایا ہے ، اس کے پیش نظر اسلامی ممالک لمحہ موجود میں اتحاد و یکجہتی کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کا تحفظ کر سکتے ہیں اور اگر مسلم حکومتوں اور عوام نے خود انحصاری اور باہمی اتحاد کی حکمت عملی نہ اپنائی توہماری آزمائشیں پہلے سے زیادہ بڑھ جائیں گی ۔