بھارتی افواج کی وادی نیلم کے شاہ کوٹ اورجوراسیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر شیلنگ ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی ،بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے،آئی ایس پی آر

بدھ 9 نومبر 2016 21:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) بھارتی افواج نے وادی نیلم کے شاہ کوٹ اورجوراسیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کی جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم کے شاہ کوٹ اور جورا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ بھارتی فوج نے کیل سیکٹر میں بھی مارٹر شیلنگ کی ۔ بھارت نے پہلی بات آرٹلری کا استعمال کیا ۔ بھارتی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فوج کی بھرپور جوابی کاروائی کی۔ بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے مگر تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔