صفا ئی کے نظا م میں بہتر ی کیلئے جنگی بنیادوں پر کا م کر نے کی ضرور ت ہے،رانا اعجا ز نو ن

بدھ 9 نومبر 2016 21:07

ملتان ۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)چیئر مین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا اعجا ز نو ن نے کہا کہ شہر میں صفا ئی کے نظا م میں بہتر ی کیلئے جنگی بنیادوں پر کا م کر نے کی ضرور ت ہے ۔کمپنی حکا م کو آ ج کے دور ے سے واضح پیغا م دے دیا ہے کہ اب کسی غفلت اور نا اہلی کی گنجا ئش نہیں ہے ۔بورڈ آ ف ڈائر یکٹرز کے اگلے اجلاس میں انتظامی سطح پر اہم تبدیلیا ں کی جائیں گی تا کہ کمپنی کی کا کرد گی مزید بہتر کی جا سکے ۔

بو رڈ کے اراکین پروفیسر شوکت ملک اور عامر سعید انصا ر ی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب نے ملتا ن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ار بو ں رو پے کے فنڈز دئیے ہیں تا کہ شہر کو مثا لی طو ر پر صا ف ستھرا بنا یا جا سکے ،میڈ یا اور سو ل سو سائٹی اس حو الے سے ضلعی حکو مت کا ساتھ دے ۔

(جاری ہے)

جلد ہی شہر میں مثبت تبدیلی نظر آ ئے گی ۔اس موقع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر ملتا ن نا در چٹھہ نے کہا ہے کہ ملتا ن میں صفا ئی ستھرا ئی کے انتظا ما ت بہتر بنا نے کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوسخت وارننگ جا ر ی کی ہے تا کہ شہریو ں کو ریلیف دیا جا سکے ۔

صفا ئی کے شعبے میں فو ر ی اصلا حا ت نا گر یز ہو چکی ہیں ۔بورڈ آ ف ڈا ئر یکٹر زکے آ ئند ہ اجلاس میں سخت فیصلے کئے جائیںگے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ رو ز چیئر مین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وایم پی اے رانا اعجا ز نون اور بو رڈ آ ف ڈائریکٹر کے ارا کین کے ہمر ا ہ شہر کا ہنگا می دور ہ کر تے ہوئے کیا ۔ ا س موقع پر میڈ یا کے نما ئند گا ن اور بورڈ اراکین پروفیسر شو کت ملک اور سا بق ایم پی اے میا ں عامر سعید انصا ر ی بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔

قبل از یں ڈ ی سی او نے بورڈ آ ف ڈا ئر یکٹر ز کے ہمر اہ گھنٹہ گھر ،ابد الی روڈ ،علی چوک ، حسین آ گا ہی اور شہر کے مختلف مقاما ت کا دور ہ کیا اور صفائی آ پر یشن کا جائز ہ لیتے ہو ئے کمپنی حکام کو کا ر کر دگی مزید بہتر بنا نے کی ہد ایت کی ۔