غیر قا نو نی پیٹرول پمپو ں اور ایل پی جی کی ری فلنگ کے خلا ف کر یک ڈا ئو ن،پٹرول پمپ مسمار،6ایل پی جی کی دکانیںسربمہر

بدھ 9 نومبر 2016 21:07

ملتان09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر ملتا ن نا در چٹھہ کی جا نب سے تشکیل کر دہ خصوصی ٹا سک فو رس نے گزشتہ رو ز شہر میں قائم غیر قا نو نی پیٹرول پمپو ں اور ایل پی جی کی ری فلنگ کے خلا ف کر یک ڈا ئو ن کیا اور ایک پیٹرو ل پمپ مسما ر کر کے 6 سے زائد ایل پی جی کی دکا نو ں کو سیل کر دیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خالد گیلا نی اور سیکر ٹر ی آ ر ٹی اے کاشف ڈوگر کی سر برا ہی میں مختلف ٹیمو ں نے قاسم بیلہ ،ڈیر ہ اڈا اوروہا ڑ ی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں آ پر یشن کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قاسم بیلہ میں قائم غیر قا نو نی پیٹرو ل پمپ کو مکمل مسما رکر کے مالک کے خلا ف مقد مہ در ج کرادیاگیا ۔اس طرح محکمہ ٹرانسپو رٹ نے مختلف کمر شل گاڑ یو ں سے ایل پی جی کے بھر ے سلنڈ ر اتا ر کر چا لا ن اور بھا ر ی جر ما نے بھی عا ئد کئے ۔ڈ ی سی او نا در چٹھہ نے ضلعی ٹاسک فو رس کی کار کر دگی کو سرا ہتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں غیر قا نو نی کاروبا ر کے زریعے شہر یو ں کی جان سے کھیلنے وا لے کسی رعایت کے حقدار نہیں ہیں ۔ اگلے مرحلے میں شجا ع آ با د اور جلالپو ر پیر و الا میں بھی گر ینڈ آ پر یشن کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :