پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تربیتی کورس مکمل کرنیوالی75ججز میںتعریفی اسناد تقسیم

بدھ 9 نومبر 2016 21:07

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تربیتی کورس مکمل کرنیوالی75ججز میںتعریفی اسناد تقسیم کی گئی ۔ جسٹس(ر)محمودمقبول باجوہ اورڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی عظمیٰ اخترچغتائی نے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تعریفی اسنادحاصل کرنیوالوں میں ایڈیشنل سیشن جج امجدعلی باجوہ شامل محمداختربھنگو،نبیلہ، ہماعنبرین،محمداشفاق،محمدامجدسمیت25ایڈیشنل سیشن ججزشامل ہیں جبکہ سول ججزمیں نوشین افضل،عذرہ نسرین،عمررضوان،عاطف رشیدخان نیازی شامل ہیں، مس سمیع اللہ،منزہ راناسمیت50سول ججزکوبھی تعریفی اسناددی گئیں، اس موقع پرجسٹس(ر)محمودمقبول باجوہ،ڈی جی عظمیٰ اخترچغتائی نے جوڈیشل افسروں سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :