یوم اقبال وویمن ہاکی سیریز دیوا کلب نے جیت لی

بدھ 9 نومبر 2016 21:07

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) دیوا کلب نے اسلام آباد گرلز ہاکی کلب کو شکست دے کر یوم اقبال وویمن ہاکی سیریز جیت لی۔دوسرے میچ میں دیوا کلب نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔ یوم اقبال کے موقع پر قومی وومن ہاکی ٹیم کی سابق کھلاڑی ثمن وحید کی جانب سے وویمن ہاکی میچز کا انعقاد کیا گیا۔نمائشی میچز پر مشتمل سیریز میں دیوا کلب کی ٹیم نے اسلام آباد وویمن ہاکی کلب کو دوسرے میچ میں دو ایک سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

دوسرے میچ میں دیوا کلب کی جانب سے عائشہ بشیر نے دونوں گول کیے۔

(جاری ہے)

جبکہ اسلام آباد کی جانب سے مہوش نے میچ کا واحد گول کیا۔ایونٹ آرگنائزر ثمن وحید کا کہنا ہے کہ میچ کروانے کا مقصد مفکر پاکستان علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔نمائشی میچ کے مہمان خصوصی کمبوڈیا ہاکی ایسوسی ایشن کے نائب صدر رانا آصف نے کہا کہ انکی کوشش ہے کہ کمبوڈیا کی خواتین ٹیم پاکستان کے دورے پر آئے اور وہ اس حوالے سے کوشش کر رہے ہیں۔خواتین کھلاڑی کہتی ہیں کہ پی ایچ ایف کی جانب سے مسلسل ویمن ٹورنامنٹس کروانے سے ہاکی کو فروغ دیا جاسکتاہے۔میچ کی اختتامی تقریب میں نمایاں کاکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں اور مہمانوں کو یادگاری شیلڈز اور تحائف بھی دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :