دسویں ویمن نیشنل کراٹے چیمپئن شپ، 18ہیروز کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

بدھ 9 نومبر 2016 20:57

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان کراٹے فیڈریشن نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون ہونیوالی دسویں ویمن نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کے موقع پر پاکستان کراٹے فیڈریشن نے پہلی بار پہلا لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ بھی دیئے گئے۔

(جاری ہے)

یہ ایوارڈ کراٹے کے کھیل میں مختلف خدمات ادا کرنے والے 18ہیروز کو دیئے گئے۔ جن میں پاکستان ہاکی کے عظیم نام منیر احمد ڈار مرحوم، انعام اللہ خان مرحوم، حاجی محمد اعظم علی مرحوم، محمد جہانگیر، شمیم ہاشمی، سید کمال شاہ، ضیاء الحق، اندلیب سندھو، نسیم قریشی، فرمان احمد، آغا ناصر، خالد نور، بابر اقبال، اعجاز الحق، محمد ندیم، محمد مامون خان، تنویر عباس شاہ اور مہر فیاض فیروز شامل ہیں۔