وزیراعظم محمد نوازشریف سے سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی کی ملاقات

بدھ 9 نومبر 2016 20:54

ْاسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پائیدار قومی ترقی کو یقینی بنانے کے پیش نظر تمام وفاقی اکائیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے بدھ کو وزیراعظم ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا سے متعلق ترقیاتی کاموں اور بڑے منصوبوں سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت امن، اقتصادی خوشحالی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور بجلی کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنے کے اپنے ایجنڈے پر عملدرآمد پر توجہ مرکوزکئے ہوئے ہے۔