گوجرخان ،خشک سالی سے زمینداروں کی پریشانی میں اضافہ

بدھ 9 نومبر 2016 20:54

گوجرخان ۔9نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)خشک سالی سے زمینداروں کی پریشانی میں اضافہ ہونے لگا، مقامی زمینداروں نے اللہ توکل پر بھاری اخراجات سے گندم کی بوائی شروع کر رکھی ہے لیکن محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کیمطابق ابھی خشک سالی کا دورانیہ جاری رہنے کا امکان ہے جس سے کسانوں کو بھاری نقصان کا اندیشہ لگ چکا ہے، لوگ ہر نماز کے بعد باران رحمت کی دعائیں مانگنے لگے۔