مری جگہ جگہ سے پانی کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بدھ 9 نومبر 2016 20:54

مری ۔9نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) مری میں جگہ جگہ سے پانی کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، روزانہ سینکڑوں گیلن پانی ضائع ہونے لگا ، درجنوں کے حساب سے لگائے گئے نئے وال بھی ناکارہیں، ان سے بھی بڑی مقدار میں پانی ضائع ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

کئی ماہ سے بارش نہ ہونے کے باعث پانی کی قلت سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے ۔ایسی صورتحا ل میں افسران کی عدم توجہی کے باعث پانی ضیاع قابل مذمت ہے ۔شہر یوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور ،کمشنر اور ڈی سی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :