مری میںمخیر حضرات کی جانب سے غریب اور نادار طالب علموں میں یونیفارم ،سکول بیگز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے

بدھ 9 نومبر 2016 20:54

مری ۔9نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) مری میںمخیر حضرات کی جانب سے غریب اور نادار طالب علموں میں یونیفارم ،سکول بیگز جبکہ ہو نہار پوزیشن ہولڈرز میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

یہ تقریب گورنمنٹ ہائی سکول مری میں منعقد ہوئی جس میںممتاز مخیر لوگوں کی جانب سے ان غریب طلباء میں نام نہاد شخصیات کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول مری شہر کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوے حکومتی ارباب اختیار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا گیا کہ گورنمنٹ ہائی سکول مری سے تعلیم حاصل کرنے والے لاتعداد افراد نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی انجام دی، جن میں افواج پاکستان ،عدلیہ،وکالت،تعلیم،صحت ،سیاست مذہب،کھیل،کاروبار،سیمیت ہر جگہ اپنا لوہا منوایا ہے اور ان میںخاقان عباسی،بابو محمد حنیف عباسی،برگیڈیئر عبداللہ،علامہ مصطر عباسی، ، حاجی سلیم،اور دیگر کئی نام شامل ہیں ۔

ایسے میں پرصغیر کے قدیم ترین مذکورہ سکول کیلئے حکومت کی جانب سے خصوصی مراعات کا مطالبہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :