ہزارہ یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی سکالر اشفاق احمد آشتفہ نے اپنے مقالہ ’’قتیل شفائی، فن اور شخصیت‘‘ کا دفاع کیا

بدھ 9 نومبر 2016 20:38

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ہزارہ یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی سکالر اشفاق احمد آشتفہ نے پی ایچ ڈی اردو کے مقالہ ’’قتیل شفائی، فن اور شخصیت‘‘ کا کامیاب دفاع کیا۔ ڈاکٹر سلیمان اور ڈاکٹر عباس نے ممتحن کے فرائض انجام دیئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ارشاد شاکر اعوان اور ڈاکٹر محمد سفیان صفی نگران اور معاون نگران تھے۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی ڈاکٹر محمد ازکیا اور چیئرمین شعبہ اردو ڈاکٹر نذر عابد، اساتذہ اور سکالرز نے مقالہ نگار کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اشفاق احمد نے قبل ازیں ایم فل اردو قرطبہ یونیورسٹی ایبٹ آباد سے کیا۔