اے سی مانسہرہ کا بفہ خورد بازار کا دورہ، اشیاء خورد زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے

بدھ 9 نومبر 2016 20:37

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے اچانک بفہ خورد بازار کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر دکانداروں کو اشیاء کی زائد نرخوں پر فروخت پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے، کباب فروشوں کو چھٹی کے دن کبا ب کی فروخت کا پابند بنانے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ہوٹلز مالکان اور کباب فروشوں کو صفائی کی عدم توجہی پر جرمانے عائد کئے گئے۔

نان بھائیوں کی جانب سے کم وزن روٹی کی فروخت پر بھی جرما نے عائد کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے نان بھائی محمد علی کو کم وزن روٹی کی فروخت پر 3 ہزار روپے جرمانہ کیا اور سختی سے ہدایت کی کہ جرمانہ ہو جانے والے افراد کے خلاف دوبارہ کارروائی کی گئی اور وہ اپنی انہی معاملات میں ملوث پائے گئے تو پھر ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔