حویلیاں شہر کی صفائی کے اقدام کیلئی6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

بدھ 9 نومبر 2016 20:37

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) حویلیاں شہر کی صفائی کے اقدام کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، حویلیاں کی 3 نیبرہڈ کونسلوں کا مشترکہ اجلاس ناظم حویلیاں اربن تھری عامر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ناظم سہراب احمد، ناظم شاہزیب ملک، نائب ناظم صباحت خان، ناظم طارق محمود، فاروق خان، ملک نیاز اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ٹی ایم اے حویلیاں کی طرف سے شہر میں صفائی کے انتظامات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

عامر خان ناظم حویلیاں نے حویلیاں شہر کے حل کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی جس کے صدر ناظم سہراب احمد کو نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں ناظمین اور کونسلرز نے مقامی میونسپل کمیٹی پر زور دیا کہ وہ شہری مسائل بالخصوص صفائی کے معاملات میں منتخب ناظمین اور کونسلرز سے مشاورت کریں۔ ناظمین نے مطالبہ کیا کہ شہر میں سٹریٹ لائٹس اور صفائی کے اقدامات پر فوری عمل درآمد کیا جائے تاکہ شہری عوام کی مشکلات میں کمی آ سکے، اس کے علاوہ ناظمین نے شہر میں پانی کی مناسب ترسیل اور صاف پانی کی فراہمی کو عملی شکل دینے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس کے آخر میں نائب ناظم صباحت خان نے ناظمین کا شکریہ ادا کیا۔