کپاس کی پیداوار بڑھانے اور فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے موثر انداز میں کام کیا جارہا ہے، کاٹن کمشنر ڈاکٹر خالد

بدھ 9 نومبر 2016 20:34

․اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری میں کاٹن کمشنر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے اور فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے موثر انداز میں کام کیا جارہا ہے۔ انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی (آئی سی اے سی ) کی اسلام آباد میں پانچ روزہ کانفرنس اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

(جاری ہے)

کاٹن کمشنر خالد عبداللہ نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کپاس کی پیداوار میں اضافہ اور فصل کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سی اے سی کے اجلاس میں 20 ممالک کے ماہرین نے شرکت کی جس میں پوری دنیا میں بالخصوص پاکستان اور بالعموم کپاس کے شعبہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں مختلف ممالک کے تجربات سے استفادہ کرنے کا بھی موقع ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :