بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری

بھارتی فوج کی وادی نیلم میں ایل اوسی کے مختلف سیکٹرزپربلااشتعال مارٹرگولوں کی شیلنگ،بھارتی فوج کاپہلی باربھاری ہتھیاروں اورتوپ خانے کااستعمال،بھارتی فوج شہری آبادی کونشانہ بنارہی ہے،پاک فوج کامنہ توڑجواب،پاک فوج بھارت کی دفاعی چیک پوسٹوں کونشانہ بنارہی ہے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 نومبر 2016 20:16

بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2016ء) :بھارتی فوج کی ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری ہے،بھارتی فوج نے وادی نیلم میں ایل اوسی کے مختلف سیکٹرزپربلااشتعال مارٹر گولوں کی شیلنگ کردی،پاک فوج بھارت کی دفاعی چیک پوسٹوں کونشانہ بنارہی ہے،بھارتی فوج کی جانب سے پہلی باربھاری ہتھیاروں اور توپ خانے کااستعمال کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں ایل اوسی کے مختلف سیکٹرزپربلااشتعال مارٹر شیلنگ کردی۔ دشمن کی فوج نے شاہ کوٹ،جوراسیکٹراور کیل سیکٹرمیں مارٹرشیلنگ کی ہے۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی فورسزکی اشتعال انگیزی کا مئوثرجواب دیاگیا۔بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کونشانہ بنایا جارہاہے،تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔بھارتی کی جانب سے حالیہ کشیدگی میں پہلی بارآرٹلری کا استعمال کیاگیا۔آخری اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگکا سلسلہ تاحالجاری ہے جس پر پاک فوج بھی دشمن کومنہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :