راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی قائمہ کمیٹی برائے ’’اجتماعی سماجی ذمہ داری‘‘ کا پہلا اجلاس (آج ) ہو گا

بدھ 9 نومبر 2016 20:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے ’’اجتماعی سماجی ذمہ داری‘‘(کارپوریٹ سوشل ریسپونسیبلٹیCSR)کا پہلا اجلاس (آج ) جمعرات 10نومبر کو راولپنڈی چیمبر میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس سی ایس آر کے چیئرمین عبدالمجید امجد کی زیرصدارت ہو گا جس میں وہ ماضی میں قائمہ کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کمیٹی کے آئندہ منصوبوں کے بارے میں اراکین کو آگاہ کریں کریں۔قائمہ کمیٹی کی وائس چیئرمین فرح خان خواتین انٹرپرینیورز کے منصوبوں بارے بریفنگ دیں گی۔اس موقع پر ممبران کمیٹی کے اعزاز میں عصرانہ بھی دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :