ایس ای سی پی نے ڈًیٹ سکیورٹیز ٹر سٹیز کو رپورٹنگ کا خودکار نظام متعارف کرادیا

بدھ 9 نومبر 2016 20:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کاروبار میں آسانی فراہم کرنے کی خاطر کارپوریٹ ڈًیٹ مارکیٹ سسٹم (سی ڈی ایم آر ایس) ترتیب دے کر متعارف کرایا ہے۔ اس سسٹم کے بارے میں ڈًیٹ سکیورٹیز ٹرسٹیز (ڈی ایس ٹیز) کو آگہی فراہم کرنے کے لئے ایس ای سی پی نے کراچی میں ایک تعارفی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ورکشاپ کے دوران ڈی ایس ٹیز کے نمائندوں کو ضوابط برائے ڈی ایس ٹیز کے نئے ضوابط اور ان میں ترامیم کے حوالے سے جائزہ پیش کیا گیا۔ نمائندگان سے نئے ضوابط کے بارے میں تجاویز دینے کو کہا گیا اور ان ترامیم پر عوامی رائے بھی حاصل کی جائے گی۔ڈی ایس ٹیز ڈًیٹ سکیورٹیز بشمول سکوک، ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس(ٹی ایف سیز)، پارٹیسی پیشن ٹرم سرٹیفکیٹس (پی ٹی سیز)، کمرشل پیپرز (سی پیز) وغیرہ کے اجرائ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں چاہے یہ عوامی یا نجی پیشکش کے طور پر جاری کی گئی ہوں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ٹیز کو منا فع کی ادائیگی، ڈًیٹ سکیورٹی حاملین کو اصل رقم کی ادائیگی اور متعلقہ وقف ناموں کی تعمیل یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔عدم تعمیل کی رپورٹ ایس ای سی پی کو پیش کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔فی الوقت مذکورہ رپورٹنگ دستی طور پر عمل میں آرہی ہے،تاہم، سی ڈی ایم آر ایس کے متعارف ہونے سے یہ نظام خودکار ہوجائے گا،اس طرح وقت اور اخراجات کی بچت کے حوالے سے ڈی ایس ٹیز کا نظام کارگر ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :