بحریہ انکلیو اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب

ْفیڈریشن چیمبر آف کامرس پاکستان کے صدر عبدالراوئف عالم نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا

بدھ 9 نومبر 2016 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) بحریہ انکلیو اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں فیڈریشن چیمبر آف کامرس پاکستان کے صدر عبدالراوئف عالم نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالراوئف عالم نے کہا کہ ہمرے بچوں کا مستقبل اسلام آباد کے شہر سے وابستہ ہے ہمیں اپنے مطالبات حل کروانے کے لئے اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، ہم ٹیکس دینے کے خلاف نہیں اس کے طریقہ کار اور اضافی ٹیکس سے اختلافات ہیں۔

سی پیک منصوبہ ملکی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کا کردار ادا کرے گا اس کے زیادہ تر فوائد پراپرٹی ڈیلرز کو حاصل ہونگے ، ہم پراپرٹی ڈیلرز بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں تاجر برادری کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جو کہ بیرون ممالک میں تاجر برادری کو حاصل ہے۔ انڈیا کا بجٹ اس وقت تک منظور نہیں ہوتا جب تک تاجر برادری سے رائے نہ لی جائے۔

پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں سب سے زیادہ کردار تاجر برادری کا ہے مگر ہم تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ سی پیک منصوبے سے کئی نئے شہر آباد ہوں گے ، حکومت ہمارے صبرو تحمل اور خاموشی کو کمزور ی نہ سمجھے۔ رئیل اسٹیٹ پر لگائے گئے غیر قانونی ٹیکس کی وجہ سے کاروبار تباہی کے کنارے پہنچ چکے ہیں، ہماری کوششوں سے حکومت وقت مجبور ہوئی ہے اور اب پراپرٹی پر اضافی ٹیکسز میں کمی کی جارہی ہے ، میں بحریہ انکلیواسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

اس موقع پر اسلام آباد رئیل اسٹیٹ کے صدر چوہدری عبدالروف نے کہا کہ آج ہماری کوششوں سے ملک بھر کے تمام پراپرٹی ڈیلرز ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں۔ ہم اس وقت تک اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہوسکتے جب تک ہمارے اندر اتحاد نہیں ہوگا ہم کسی کو بھی پراپرٹی ڈیلرز کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ آج بحریہ ٹا?ن اگر بلندیوں کو چھو رہا ہے تو اس میں پراپرٹی ڈیلرز کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

صدربحریہ انکلیو اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشنز رانا شاہد نے کہا کہ عبدالروف عالم نے ہمیں جو عزت دی ہے ہم ان کے مشکور ہیں۔ بحریہ انکلیو کے پراپرٹی ڈیلرز نے ہمیں جو ذمہ داری سونپی ہے ہم ان کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے۔ پراپرٹی ٹیکس کے معاملے میں عبدالروف عالم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان کی کوششوں سے حکومت نے ہمارے مطالبات منظور کیے ہیں ہم بحریہ ٹا?ن انتظامیہ سے ملکر اپنے پراپرٹی ڈیلرز بھائیوں کے مسائل حل کریں گے۔

بحریہ ٹا?ن انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ وہ ہمارے مطالبات فی الفور حل کرے۔ چیئرمین بحریہ انکلیو اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن راجہ نوید جنجوعہ نے کہا کہ بحریہ ٹا?ن نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیائ کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ ہے۔ بحریہ ٹا?ن میں رہائش پذیر لوگ یورپ سے بھی زیادہ بحریہ ٹا?ن میں مطمئن ہیں ، بحریہ ٹا?ن انتظامیہ نے ہمیشہ پراپرٹی ڈیلرز کو عزت و احترام دیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ بحریہ ٹا?ن انتظامیہ ہمارے جائز مطالبات جلد حل کردے گا۔

بحریہ ٹا?ن کی کامیابیوں میں پراپرٹی ڈیلرز نے ہمیشہ قلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ہم نے یہ پلیٹ فارم پراپرٹی ڈیلرز بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئے بنایا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں صدر عبدالروئف عالم ، صد ر اسلام آباد اسٹیٹ چوہدری عبدالر۱?ف، چیئرمین راجہ نوید جنجوعہ ، صدر رانا شاہد ، جنرل سیکرٹری قمر الزمان ، جوائنٹ سیکرٹری کاشف حمید ، سردار منشاد حسین چیف ایگزیکٹو سٹار پراپرٹی ایڈوائزر ، چوہدری ندیم ، ملک زبیر ، چوہدری منصور چیف ایگزیکٹو عثمانیہ رئیل اسٹیٹ ،سلیمان حیات چیف ایگزیکٹو ایچ بی اسٹیٹ اینڈ بلڈرز ، مصطفیٰ عباسی، ملک سہیل ، شیخ ظہور ، چوہدری مبشر گلزار ، نور نبی ، فیصل یعقوب ، عابد حسین ، عنصر ضیائ ، رانا محمد اکرم نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :