قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی صدیق الفاروق سے ان کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 9 نومبر 2016 20:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ بدھ کو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ( ای ٹی پی بی ) صدیق الفاروق کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر نے اس موقع پر کہا کہ جواں سال بیٹے کی موت کا صدمہ بڑے دکھ کی گھڑی ہے ، اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :