آرمی چیف ہمارے ہزاروں غریب خاندانوںکے جائیداد کے تنازعہ کو فی الفور حل کریں،خیبر ایجنسی باڑہ کے علاقہ عالم گدر کے مشران و عمائدین کا مطالبہ

بدھ 9 نومبر 2016 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) خیبر ایجنسی باڑہ کے علاقہ عالم گدر سے تعلق رکھنے والے مشران و عمائدین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے ہزاروں غریب خاندانوںکے جائیداد کے تنازعہ کو فی الفور حل کریںگزشتہ روز پشاور پریس کلب میںپریس کانفرنس کر تے ہو ئے انجینئر گل مدار،حاجی جانس خان،حاجی رسول شاہ،زری جان نعمت علی ، حاجی یخیٰ خان و دیگرنے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ کی حمایت پر قوم سپاہ کے ملک محمد علی نے باڑہ بازار کی متنازعہ زمین پر جبرا ًکام شرو ع کر دیا ہے جو کہ عالم گدر کے عوام کی ملکیت ہے نہ کہ ملک کی۔

(جاری ہے)

متاثرین تحصیل باڑہ کی واپسی پر انتظامیہ نے علاقہ میں امن بر قرار رکھنے کی خاطر تین سال کی مدت کیلئے یہ اعلامیہ جاری کیا تھا کہ علاقہ کے مکین اپنے پرانی جائیدادیں اور تنازعات آپس میں ہر گز نہیں چھیرینگے بلکہ اُسے جر گہ کے زریعے حل کر وا ئیں گے اور یہ بھی کہا گیا کہ حکم عد ولی کر نے والے کو 50 لاکھرو پے جُر مانہ اور اُس کا گھر بھی مسمار کیا جائے گاانتظامیہ کے فیصلے کے مطابق 2006میںباڑہ بازار میں آباد کاری بند کر دی گئی تھی لیکن مو جو دہ حالات کا نا جا ئز فا ئدہ اُٹھا تے ہو ئے ملک محمد علی نے انتظامیہ اور اے پی اے عارف کی مدد یہ آبادکاری دو بارہ شروع کی ہے جو کہ زور اور شور سے جاری ہے عالم گدر کے عوام یہ کام بند کرا سکتے ہیں مگر دہشت گردی کے الزام کی وجہ سے بے بس ہے انہوں نے باڑہ میں تجارت کرنے والے تمام تاجرکو خبر دار کیاہے جب ہمارے جائیداد کا تنازعہ حل نہ ہوا ہو تب تک کوئی باڑہ میں کاروبار نہ کرے ہمارا گور نر خیبر پختو نخوا سے اپیل ہے کہ وہ ملک محمد علی کو 50لاکھ جُرمانہ اور اُس کے گھر کو مسمار کرے اور ہم انتظامیہ کو تین دن کی مہلت دیتے ہے کہ وہ اپنا رویہ درست کرے بصورت دیگر ہم 14نو مبر کو خیبر ہائوس کے گیٹ کے سامنے پُر امن احتجاج کر ینگے اور آئندہ کے لا عمل کا اعلان کر یں گے۔

متعلقہ عنوان :