پی ڈبلیو سی کے مرکز سے نئی رکنیت سازی کا اعلان خوش آئند ، یہ ایک احسن اقدام ہے، پختون ویلفیئر کمیٹی ٹی ٹی سی یونٹ

بدھ 9 نومبر 2016 20:31

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء)پختون ویلفیئر کمیٹی ٹی ٹی سی یونٹ کے صدر حمید اللہ ترکئی ، جنرل سیکریٹری جنت گل، داروخان شینواری، دوست محمد، گل خان، قیام الدین، عبداللہ، حیدرخان، جانان سلیمان خیل اوردیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ڈبلیو سی کے مرکز سے نئی رکنیت سازی کا اعلان خوش آئند ہے اور یہ ایک احسن اقدام ہے جس کا ہم تہہ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں اورمرکزی قیادت کو اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرانے کارڈز کی ڈیٹ ایکسپائر ہوچکی ہے لہٰذا نئے کارڈز کا اجراء بے حد ضروری ہے۔ تمام یونٹ عہدیداران و کارکنان نئے کارڈز کے اجراء کے حوالے سے مرکزی قیادت کی ہدایات کے مطابق اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کریں۔ نئی رکنیت سازی مہم کو ہرطرح سے کامیاب بنائیں گے اور پی ڈبلیو سی کو مزید مؤثر تنظیم بنانے میں اپنا بھرپور کردار اددا کریں گے۔