خیبرپختونخواحکومت نے شبقدر میں واقع نئے سپورٹس گراونڈ کو شہید کیپٹن روح اللہ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا

بدھ 9 نومبر 2016 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) خیبرپختونخواحکومت نے شبقدر میں واقع نئے سپورٹس گراونڈ کو شہید کیپٹن روح اللہ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے شہید کیپٹن روح اللہ کی مادر وطن پر قربانی کے اعتراف میں شبقدر میں واقع نئے سپورٹس گروانڈ کو ان کے نام سے منسوب کردیا ۔کیپٹن روح اللہ نے دہشت گردوںکے ساتھ سینہ سپر ہوکر مقابلہ کیا اوربہادری کی مثال قائم کی تھی،اور ان کے آبائی علاقے شبقدر میں واقع سپورٹس گراونڈ کو ان کے نام سے منسوب کیا جاریا ہے واضح رہے کہ پاک آرمی کے کپٹن نے کوئٹہ میں پولیس ٹرینگ سکول پر حملہ کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :