(ن) لیگی ارکان اسمبلی کی پبلک سیکٹر کمپنیوں میں شمولیت کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع

بدھ 9 نومبر 2016 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے ارکان اسمبلی کی پبلک سیکٹر کمپنیوں میں شمولیت کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دیدیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت نے پبلک سیکٹر میں ٹرانسپورٹ ، ای پارکنگ، صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ اور میٹ کمپنیاں قائم کی ہیں اور ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ارکان پنجاب اسمبلی کو شامل کیا ہے۔

قانون کے تحت حکومت کسی رکن اسمبلی کو پبلک سیکٹر کمپنی کا بورڈز آف ڈائریکٹرز نہیں بنا سکتی۔دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرنے کیلئے مہلت طلب کی جس پرعدالت نے سرکاری وکیل کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :