گورنر سندھ عشرت العباد خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

بدھ 9 نومبر 2016 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقامی وکیل چوہدری طاہر محمود نے مبین قاضی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد دوہری شہریت کے حامل ہیں اور این آر او سے مستفید ہوئے ہیں۔انکے خلاف کرپشن و دیگر الزامات سامنے آئے ہیں اس لیے وہ آئین کے آ رٹیکل 62 اور 63 کے معیار پر پورا نہیں اترتے ۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ عشرت العباد کے خلاف دی جانے والی درخواست پر وفاقی حکومت نے الزامات پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد کو عہدے سے ہٹایا جائے ۔