زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں،بریگیڈیئر امجد ستی

بلوچ قوم نے ملک دشمن عناصر افراد کو مسترد کردیا،اقبال ڈے کے تقریب سے خطاب

بدھ 9 نومبر 2016 20:16

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء)ملک بھر کی طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ایف سی بلوچستان کے زیر انتظام شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا,مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئیر امجد علی ستی تھے جبکہ مہمان خصوصی کے علاوہ ڈسٹرکٹ چیئرمین میر غلام نبی بگٹی قبائلی رہنما میر لیاقت علی خان بگٹی اور فوجی آفیسران سمیت شہریوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی,اس موقع پر ایف سی پبلک اسکول کے بچوں نے محسن پاکستان علامہ محمد اقبال کے زندگی پر روشنی ڈالنے کے علاوہ خوبصورت ڈیبلوز اور خاکے بھی پیش کئی,بچوں کے خوبصورت کارکردگی پر حاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ سکی,جبکہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئیر امجد علی ستی نے کہا کہ محسن پاکستان علامہ محمد اقبال نے تصور پیش کر کے قوم پر ایک عظیم احسان کیا,اور زندہ قومیں کبھی اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کیا کرتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بلوچستان کے موجودہ حالات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم نے تشدد کے نظرئیے کو مسترد کردیاہے کیونکہ بلوچ قوم کے سامنے ایک تابناک مستقبل ہے اور روشن اور تابناک مستقبل کا نوید ہمیں یہ شاندار پرفارمنس دینے والے بچے دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر کیلئے معاشرے میں کوئی جگہ نہیںجبکہ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئیر امجد علی ستی نے پرفارمنس دینے والے بچوں میں انعامت بھی تقسیم کئے۔