پیپلزپارٹی میں خواتین کو حقیقت میں اہمیت دی جاتی ہے ،نتاشہ دولتانہ

قیادت نے جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری مقرر کرکے اعتماد کا اظہار کیا ، پارٹی کو گلی محلے کی سطح پر منظم بکھرے ساتھیوں کو ساتھ ملا کر جلد دوگنی سیاسی قوت حاصل کرلیں گے ، استقبالیہ تقریب سے خطاب

بدھ 9 نومبر 2016 20:16

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری سابق ایم این اے نتاشہ دولتانہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں خواتین کو حقیقت میں اہمیت دی جاتی ہے قیادت نے جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری مقرر کرکے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پورا اتریں گی پارٹی کو گلی محلے کی سطح پر منظم بکھرے ساتھیوں کو ساتھ ملا کر جلد دوگنی سیاسی قوت حاصل کرلیں گے اور آئندہ عام انتخاب جتینا آسان ہوجائے گا ٹرمپ کی کامیابی حیران کن اللہ خیر کرے گا ملکی مفادات کو نقصان نہ پہنچے کی دعا ہی کی جاسکتی ہے امریکہ سپر پاور اس کے فیصلوں کے ملکی سیاست و معیشت پر دورس اثرات مرتب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل سیکرٹری بننے کے بعد پہلی بار وہاڑی پہنچنے پر پی پی 236پیپلز پارٹی کے صدر اشفاق خان بلوچ کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا عمران خان زبان درازی اور گالم گلوچ کے ذریعے حکومت کو گھر بھیجنے میں کامیاب نہیں ہونگے حکومت چیئرمین بلاول زرداری کے چار نکات ماننے میں سنجیدہ نہ ہوئی تو پیپلز پارٹی حکومت سے دو دو ہاتھ کرنے سڑکوں پر نکل آئے گی حکومت میں مقابلہ کی سکت نہیں ہوگی گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کو نامزد کرنا حکومت کا فیصلہ ہے پیپلز پارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں امن و امان قائم رکھنے اور اختیارات بلدیاتی اداروںکو دینے کے لیے اقدامات اٹھانے بارے ان کا بیان خوش آئند ہے ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام دھڑوں کو ساتھ لیکر چلیں گی بھرپور سیاسی جذبہ اور آپس کے اختلافات پارٹی کے کارکنوں کا روایتی اعزاز ہے لیکن وہ اپنے اختلافات کا فائدہ سیاسی مخالفین کو نہیں پہنچنے دیتے انہوں مزید کہا کہ مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے عوام آئندہ انتخابات میں یہ ثابت کردیں گے اس موقع پر سابق چیئرمین ضلع کونسل چیئرمین یوسی میاں زاہد ریاض دولتانہ، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی ایڈیشنل جنرل شہناز لودھی، پنجاب کونسل کے رکن رائو ساجد محمود گوگی، تحصیل صدر چوہدری نذیر گوجر،رائو محمد شاہد،اسلم چیمہ،عمیر اعجاز،طلحہ آ صف،یعقوب لنگاہ، ریاض بدرو،رائو رفیق احمد،مہر امین،آصف ڈوگر،رانا ذوالفقارسمیت دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :