ٹرمپ کی انتخابی تقاریراوروائٹ ہاوس پالیسیوں میں فرق ہوگا۔طارق فاطمی

امریکہ سپرپاورہے دوسرے ملکوں پردباؤ کی پالیسی رکھتاہے،وزیراعظم نے گوادر سے ایرانی سرحد تک موٹروے بنانے کافیصلہ کیاہے،گوادراورایران کی چاہ بہاربندرگاہ سسٹرپورٹس ہوںگی۔معاون خصوصی وزیراعظم کابیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 نومبر 2016 20:00

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2016ء) :وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی نے کہاہے کہ ٹرمپ کی انتخابی تقاریر اوروائٹ ہاوس پالیسیوں میں فرق ہوگا،امریکہ صرف جمہوریت نہیں بلکہ اتفاق رائے کی جمہوریت ہے،وزیراعظم نے گوادر سے ایرانی سرحد تک موٹر وے بنانے کافیصلہ کیاہے،گوادراورایران کی چاہ بہاربندرگاہ سسٹرپورٹس ہوںگی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ سپرپاورہے دوسرے ملکوں پردباؤ کی پالیسی رکھتاہے۔ٹرمپ کی انتخابی تقاریر اوروائٹ ہاوس پالیسیوں میں فرق ہوگا۔

(جاری ہے)

برسوں بعدامریکہ میں ایک جماعت کی اکثریت آئی ہے۔کچھ عرصے بعدامریکی ایوانوں میں اپوزیشن طاقتورہوگی۔طارق فاطمی نے کہا کہ امریکی عوام نےمعیشت اورتجارت کےتناظرمیں بھی ووٹ دیا۔امریکی صدرکانگریس کی حمایت کےبغیرتبدیلی نہیں لاسکتے۔

انہوں‌ نے کہا کہ دوطرفہ اورعالمی امور پرامریکہ سےتعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گوادر سے ایرانی سرحد تک موٹر وے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔گوادراورایران کی چاہ بہاربندرگاہ سسٹرپورٹس ہوں گی۔سفارت کاری میں ایک دروازہ بند تو2 کھولے بھی جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حالات اورمفادات کی مناسبت سے خارجہ پالیسی بناتے ہیں۔