جسمانی کمی کو کمزوری بنا کر احساس کمتری کا شکار ہونے کی بجائے قوت ارادی سے اس کا مقابلہ کرنا چاہیئے، ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ

بدھ 9 نومبر 2016 20:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کی چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے کہا ہے کہ عموماً پست قامت افراد کو روزگار، شادی اور ٹرانسپورٹ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے،جسمانی کمی کو کمزوری بنا کر احساس کمتری کا شکار ہونے کی بجائے قوت ارادی سے اس کا مقابلہ کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار بعنوان: ’’پست قامتی ایک سماجی مسئلہ ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ ایسے افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے تاکہ وہ معاشرے کے لیے سود مند افراد بن سکیں، پست قامت افراد احساس کمتری کا شکار اس وقت ہوتے ہیں جب لوگ ان کو اہمیت نہیں دیتے۔ اس موقع پر شعبہ سماجی بہبود اور ویمنز اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے ان افراد کو سرٹیفکیٹ، تحائف اور کیش انعامات دئیے گئے۔ سیمینار میں 11 پست قامت افرادنے شرکت کی۔ دیگر مقررین میں کامران نے ملازمت کے مسائل پر، اکبر نے ٹرانسپورٹ اور صنوبر نے شادی کے مسائل پر گفتگو کی۔

متعلقہ عنوان :