ڈاکٹر علامہ اقبا ل کا نصب العین ہمار ے لئے مشعل راہ ہے، ڈاکٹر کھٹو مل جیون

بدھ 9 نومبر 2016 20:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سی ایم آئی ٹی نادر خواجہ نے کہا ہے کہ آج ہم جس ملک کی آزا د فضا ئو ں میں سا نس لے رہے ہیں اس کا خواب ڈاکٹر علامہ اقبال نے دیکھا تھا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اجتماعی ذہن کے ساتھ باطل اور منفی سوچ رکھنے والوں کو شکست دیں تاکہ علامہ اقبا ل کا خواب پوری طر ح شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اپنے دفتر میں ڈاکٹر علامہ اقبال کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا کہ آج ہمیںجن نامسا عد حالات اور دہشت گردی کا سامنا ہے اس کے حل کے لئے ضروری ہے کہ ہم ڈاکٹر علامہ اقبا ل کے نصب العین کو اپنا مشعل راہ بنائیں اور اس پر من و عن عمل پیرا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال عظیم مفکر،سیاستدا ن اور دور اندیش تھے جنہو ں نے اپنی شاعری سے آنے والے حالات اور ان کے حل کے بارے میں لوگوں کو پہلے ہی آگاہی فراہم کر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی ہی ملک کی واحد جماعت ہے جو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان کو مزید مستحکم اور معاشی طور پر مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر سینیٹر انجینئر گیان چند نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال نے ہمیشہ خوشحال پاکستان بنا نے کی بات کی اور موجودہ پی پی پی حکومت ہی ان کے اس خواب کو پورا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ بعد ازاں چیئرمین سی ایم آئی ٹی علم الدین بلو نے کہا کہ ڈاکٹر علا مہ اقبا ل کی شاعری ہمیشہ زندہ رہے گی ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم ملک و قوم کی خدمت مزید بہتر انداز سے کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر سی ایم آئی ٹی کے ممبران نسیم میرانی، یاسر بلوچ، خادم حسین چنا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :