صوبائی وزیر تعلیم نے اسکولز کی خستہ حالت کا نوٹس لے لیا

بدھ 9 نومبر 2016 20:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے جوہی کے مین پرائمری اسکول کے پانچ کمروں میں دڑاریں پڑنے اور مٹھی کے نواحی گائوں میں پرائمری/مڈل اسکول میں کلاسز کی خستہ حالی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایات کیں ہیں کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر مسئلے کو حل کریں اور طلباء و طالبات کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ خستہ حال اسکولز میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو فوری طور پر محفوظ جگہ دی جائے تاکہ ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :