عوامی مفادات کے خلاف کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی، جان محمد بلوچ

بدھ 9 نومبر 2016 20:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ بلدیاتی افسران و ملازمین غیر محسوص طریقے سے عوام کو روز مرہ کی مشکلات وپریشانیوں سے نجات دلانے اور بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، افسران عوام کو بروقت اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام محکمہ جاتی سربراہان اپنے تجرنے کی روشنی میں عوام کی خدمت کو ترجیح بنالیں تاکہ عوام کے بہتر مفادمیں کام کیا جاسکے۔

بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے افسران کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میونسپل کمشنر عمران اسلم نے تمام افسران سے ان کے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن محکموں کا تعلق براہ راست عوام سے ہے وہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں ، محکمہ سولیڈ ویسٹ بلدیہ ملیر کی مرکزی و ذیلی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ اندرونی گلیوں میں صفائی ستھرائی اور سوئپنگ کے کاموں پر بھرپور توجہ دیں ، محکمہ پارک تمام یوسیز میں سینٹرل ، آئی لینڈ ، گرین بیلٹ اور پارک کی تزئین و آرائش پر بھر پور توجہ دیں ،تمام محکمہ جاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی کی رپورٹ ہر ماہ چیئرمین وائس چیئرمین کے پاس جمع کروائیں اور تمام محکمے کارکردگی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ مہینے میں دو مرتبہ ایم سی سیکٹریٹ میں جمع کروائیں ، محکمہ ایڈمن تمام ملازمین کی وقت پر حاضری کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے ،تمام محکمے اپنے ملازمین کی لسٹ وائس چیئرمین سیکٹریٹ میں جمع کروائیں، محکمہ لوکل ٹیکس اور ٹریڈ لائسنس بلدیہ ملیر کی آمدنی بڑھانے میں مزیداصلاحات کرے،ٹیکس کے حوالے سے متعلقہ تمام جگہوں پرقانون کے مطابق عمل کیا جائے،تمام تیرہ یوسیز میں بڑے پیمانے پر یونٹس میں اضافہ کیا جائے اور تمام تفصیل اکائونٹ آفیسر کو چیک کروا کر رپورٹ ایم سی سیکٹریٹ میں جمع کروائیں،محکمہ بی اینڈ آر کے افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ بلدیہ ملیر میں کسی بھی ادارے یا کسی کے بھی فنڈ سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیلی رپورٹ ایم سی سیکٹریٹ میں جمع کروائے اور ادار ے سے رابطے میں رہیں ، تمام یوسیز کے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تجاویز لے کر فوری طور پر ٹینڈر تیار کئے جائیں ،محکمہ ایم اینڈ ای بلدیہ ملیر کی تمام مرکزی شاہراہوں اور یوسیز میں تمام عوامی مقامات پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنائیں اور تمام ہیوی مشینری کی ریپرنگ کو یقینی بنائیں ،محکمہ میڈیکل بلدیہ ملیر کی تمام ڈسپنسریز اور میٹرنیٹی ہوم میں تمام متعلقہ ادویات دستیاب کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں، محکمہ ایجوکیشن بلدیہ ملیر کے تمام اسکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھانے میں اقدامات کریں، تمام اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنائیں ، تعلیم میں مزید اصلاحات کیلئے سفارشات پیش کی جائیں، محکمہ پرچیز تمام محکموں کی سفارشات کے مطابق انتہای ضروری سامان مہیا کرے اور تمام سامان کا ریکارڈ رجسٹرڈ بنایا جائے،بلدیہ ملیرکی تمام سیکورٹی اسٹاف کو وردیاں فراہم کی جائے۔