میو ہسپتال میں مریض کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

بدھ 9 نومبر 2016 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) میو ہسپتال میں مریض کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کیلئے محکمہ صحت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ندیم حیات اور ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر دلدار خان کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی مریض کو علاج معالجے سے انکار اور ہلاکت کی وجوہات کا تعین کرے گی اور اگر ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکس اس واقعے میں ملوث پائے گئے تو ذمہ داران کا تعین کرکے رپورٹ 72 گھنٹوں میں سیکرٹری صحت کو پیش کرے گی۔ (ایم سلیمان)